گجرات پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری مہم کا حصہ ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی حدود میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر ناصر محمود نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران جمیل کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

اسی طرح تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او منیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم عدنان اشرف کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب اور ایک پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا۔

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار

مزید کارروائی میں تھانہ دولت نگر کے ایس ایچ او انسپکٹر سبطین نوید نے ملزم معظم علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter