سی سی ڈی گجرات کی بڑی کارروائی، خطرناک اشتہاری ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: علاقہ تھانہ ٹانڈہ، سرکل صدر گجرات میں خوف کی علامت سمجھے جانے والا خطرناک اشتہاری ملزم عبدالسلام عرف سلامہ ولد ولائیت، سکنہ ٹانڈہ، پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ کارروائی سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) گجرات کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبدالسلام ایک سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری تھا اور اس کے خلاف دس سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج اور عدالتوں میں زیرِ سماعت تھے۔ عبدالسلام نہ صرف ضلع گجرات بلکہ آزاد کشمیر میں بھی خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور مقامی آبادی سے بھتہ خوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران عبدالسلام اپنے ہی ایک ساتھی کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ختم ہوئی اور اہلِ علاقہ نے سکھ کا سانس لیا۔ مقامی لوگوں نے سی سی ڈی گجرات کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter