جہلم: سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم اجلاس، KPIز پر عملدرآمد کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع جہلم میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی خدمات کی فراہمی اور کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

latest urdu news

یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ہوا جس میں ضلعی سطح کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحت، تعلیم، ریونیو اور دیگر سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے شعبوں کی کارکردگی، درپیش مسائل اور جاری اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ انتظامی بہتری کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

جہلم: گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کو مزید فعال بنایا جائے گا، سنیہ صافی

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے مقررہ اہداف کے حصول اور KPIز پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، شفافیت اور بہتر گورننس ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے باہمی رابطے کو مضبوط بنائیں، مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کریں اور رپورٹنگ کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد ممکن ہو سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter