ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کا دورہ کیا اور مریضوں و ان کے تیمارداروں کے لیے قائم نئی ویٹنگ ایریاز کا افتتاح کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے کارڈیالوجی وارڈ اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر بنائے گئے انتظار گاہوں کا معائنہ کیا جہاں مریضوں کے لیے بیٹھنے کی سہولت، سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
عزیز بھٹی اسپتال موٹر سائیکل چوروں کی شکار گاہ بن گیا، موٹر سائیکل چوری
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال گجرات ڈاکٹر سعود افضل سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں میڈیکل ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ اور پیتھالوجی لیبارٹری کے ڈیجیٹلائزیشن سینٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں اب کمپیوٹرائزڈ میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لیبارٹری رپورٹس جاری کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹروں کے لیے نئی کار پارکنگ سہولت کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
