آئی جی پنجاب کا گجرات میں شہید پولیس اہلکاروں کے گھروں کا دورہ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Abdul Karim نے گجرات میں شہید کانسٹیبلز فیاض علی اور عمر آفتاب کے گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلخانہ سے ملاقات کر کے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کیا۔

latest urdu news

اس موقع پر Khurram Shahzad Waheed، Akhtar Farooq سمیت پنجاب پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے شہداء کے والدین، بچوں اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔ انہوں نے بچوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

عبدالکریم کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار پوری فورس کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

گجرات: نادرا آفس میں خاوند کی فائرنگ، بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل فیاض علی اور کانسٹیبل عمر آفتاب دورانِ ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شہید فیاض علی کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، جبکہ شہید عمر آفتاب کے خاندان میں والدین اور پانچ بہنیں شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter