شادی کے بعد بیٹوں کو الگ رہنے دینا چاہیے، مریم نفیس کی خاندانی روایات پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیٹوں کو الگ رہنے کی آزادی دینا ہمارے دین اور معاشرتی توازن دونوں کے لیے بہتر ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے شادی کے بعد مشترکہ خاندانی نظام، ساس بہو کے تعلقات اور نئی نسل کو درپیش مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر شادی شدہ جوڑے کو اپنی نجی زندگی، آزادی اور الگ ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات بھی یہی بتاتی ہیں کہ شادی کے بعد بچوں کو ان کی اپنی زندگی گزارنے دی جائے تاکہ تعلقات میں احترام اور سکون برقرار رہے۔

شادی کے بعد الگ رہائش ضروری ہے، مریم نفیس کا خاندانی نظام پر اہم بیان

مریم نفیس نے بتایا کہ ان کا بیٹا عیسیٰ ابھی بہت چھوٹا ہے، لیکن انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کر رکھا ہے کہ جب اس کی شادی ہوگی تو اسے الگ رہنے کی سہولت دی جائے گی۔ ان کے مطابق بہو کی ذمہ داری یہ نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سسرال کے تمام افراد کی دیکھ بھال کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مالی وسائل محدود ہوں اور الگ گھر لینا ممکن نہ ہو تو بھی سسرال والوں کو نئی آنے والی لڑکی کو ذہنی اور گھریلو طور پر مناسب اسپیس دینی چاہیے، خاص طور پر اس کے کمرے اور کچن کے معاملات میں آزادی ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اکثر مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب ساسیں یہ سمجھنے لگتی ہیں کہ صرف ان کا طریقہ ہی درست ہے اور گھر میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جاسکتی۔ ان کے مطابق نئی آنے والی بہو بعض اوقات بہتر تجاویز اور مثبت تبدیلیاں بھی لا سکتی ہے، اس لیے برداشت اور سمجھداری ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter