راولپنڈی: طالبات کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں اسکول اور کالج جانے والی طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے کے بعد تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ملزمان کا سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک ملزم، جس کی شناخت محمد شیراز کے نام سے ہوئی، زخمی ہو گیا جبکہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دیگر دو ملزمان، ذیشان اور حسیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق نیو چاکرہ کے علاقے سے ہے اور وہ طالبات کو گھر جاتے ہوئے ہراساں کرتے تھے۔

یاد رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف اقدام قتل، پولیس سے مزاحمت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter