جینسن ہوانگ نے مبینہ طور پر مزید خواتین سے تعلقات کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ کے حوالے سے مزید خواتین سے مبینہ تعلقات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق انہوں نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پہلے سے سامنے آنے والے تعلقات کے علاوہ دیگر تعلقات کا بھی اعتراف کیا۔

latest urdu news

اخبار نے معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا کہ یہ اجلاس جینسن ہوانگ کی سی ای او کے عہدے پر بحالی سے ایک روز قبل منعقد ہوا تھا۔ اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، جس کے دوران بورڈ ارکان نے ان سے ان کے ذاتی طرزِ عمل اور سامنے آنے والے الزامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

بورڈ اجلاس میں اپنے طرزِ عمل پر افسوس کا اظہار

رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ نے بورڈ ارکان کو ان تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کا میڈیا میں پہلے وسیع پیمانے پر ذکر نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے طرزِ عمل پر افسوس اور ندامت کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ ارکان نے ان سے شفافیت اور صاف گوئی کی اہمیت پر بات کی، جس کے بعد انہیں دوبارہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں، آپ کو پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ خاتون صحافی پر برہم

عہدے پر واپسی کے بعد ملازمین کا استقبال

میڈیا رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ نے مبینہ طور پر چینی انٹیلی جنس سے روابط کے الزامات سامنے آنے کے بعد مختصر مدت کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

گزشتہ روز اینویڈیا کے ہیڈکوارٹرز میں ان کی واپسی پر ملازمین نے پُرجوش استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں واقع کمپنی کے دفتر میں ملازمین کو تالیاں بجاتے اور ان کے نام کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ، وال اسٹریٹ جرنل

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں