دھند اور فنی خرابی کے باعث سیالکوٹ اور اسلام آباد کی پروازوں کی متبادل لینڈنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند اور طیارے میں فنی خرابی کے باعث جدہ، اسلام آباد اور مسقط سے آنے والی دو پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنا پڑا، جبکہ مختلف شہروں سے سعودی عرب جانے والی پروازوں سمیت متعدد فضائی آپریشنز بھی تاخیر کا شکار ہوئے۔

latest urdu news

فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 726 کو فنی خرابی کے باعث سعودی عرب کے شہر دمام میں اتار لیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ تبدیل کیا گیا، جس کے نتیجے میں پرواز تقریباً 6 گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچی۔

مسقط سے سیالکوٹ آنے والی پرواز اسلام آباد منتقل

دوسری جانب دھند کے باعث مسقط سے سیالکوٹ آنے والی پرواز او وی 505 کو سیالکوٹ کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق موسم بہتر ہونے کے بعد اس پرواز کو اسلام آباد سے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند

متعدد پروازوں کی روانگی میں تاخیر

موسمی خرابی اور دیگر وجوہات کے باعث مختلف شہروں سے روانہ ہونے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز او وی 506 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جبکہ ملتان سے جدہ جانے والی پروازوں پی کے 739 اور پی کے 840 کی روانگی 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسی طرح لاہور سے جدہ اور ریاض جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی 8 سے 12 گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ماخذ: روزنامہ جنگ (رپورٹر: افضل ندیم ڈوگر)

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں