معروف گلوکار محسن رضا خان عرف بنی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف گلوکار محسن رضا خان، جو موسیقی کی دنیا میں بنی کے نام سے پہچانے جاتے تھے، 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق دوست شفاعت علی نے کی ہے۔

latest urdu news

شفاعت علی کے مطابق محسن رضا خان کا انتقال منگل کی صبح فجر سے پہلے ہوا۔ ان کی تدفین کے وقت اور دیگر انتظامات کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

بیٹے کی آمد کے بعد تدفین کا فیصلہ ہوگا

شفاعت علی نے بتایا کہ گلوکار کے بیٹے چنگیز لندن میں مقیم ہیں۔ ان کی پاکستان آمد یا ان کی اجازت کے بعد تدفین کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔

ان کے مطابق محسن رضا خان کی خواہش تھی کہ انہیں کراچی کے گزری قبرستان میں اپنے والد کی قبر کے قریب دفن کیا جائے۔

’یہ میرے لیے تاریک دہائی ہے‘، بھانجے کی موت پر گلوکار ہنی سنگھ غمزدہ

طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے

شفاعت علی کا کہنا ہے کہ محسن رضا خان تقریباً 30 سال قبل زبان کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے اور طویل عرصے سے اس بیماری کا سامنا کر رہے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سے موسیقی کے حلقوں میں افسوس کی فضا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں