آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں، آپ کو پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ خاتون صحافی پر برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر برہم ہوگئے اور ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو سخت جواب دیتے ہوئے انہیں بدتمیز خاتون قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے رپورٹر سے ان کی شناخت پوچھتے ہوئے کہا کہ انہیں صحافیوں کی اگلی صف کے بجائے پچھلی صف میں ہونا چاہیے تھا۔

latest urdu news

خاتون رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ کا سخت ردعمل

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس وقت ناراض ہوگئے جب ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا۔

سوال سننے کے بعد ٹرمپ نے رپورٹر سے الٹا پوچھا کہ آپ ہیں کون؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔

صدر ٹرمپ کے اس ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی، جس کے بعد واقعے پر مختلف حلقوں میں تبصرے شروع ہوگئے۔

ٹرمپ اور شی جن پنگ کا فوجی فیصلوں میں اے آئی کے خودمختار استعمال پر اتفاق نہ کرنے کا فیصلہ

صحافیوں کے ساتھ ٹرمپ کے رویے پر پہلے بھی تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کے دوران سخت لہجہ اختیار کرنا پہلے بھی خبروں کا موضوع بنتا رہا ہے۔

ایک اخبار نے ان کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب امریکی صدر کسی رپورٹر پر برہم نہ ہوں۔ اخبار کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ صحافیوں کی جانب سے ایسے سوالات کیے جانا ہے جو صدر ٹرمپ کو پسند نہیں آتے۔

صحافیوں کے سوالات پر صدر کے اس طرح کے ردعمل نے ایک بار پھر امریکی صدر اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں