روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی اہلکار برطانیہ میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے 41 سالہ اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

latest urdu news

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اہلکار کو منگل کے روز انگلینڈ میں گلاسٹر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی پولیس لندن کے مطابق کارروائی نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعات ایک اور تین کے تحت کی گئی۔

نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی

نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ ایک خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ تین کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کرنے کے معاملات کا احاطہ کرتی ہے۔

پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر میں دو مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں ہے۔

ایرانی حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو اربوں ڈالر کا نقصان، اے پی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ردعمل

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم گرفتاری جاسوسی کے ایسے الزامات سے متعلق ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ گرفتار اہلکار پر مبینہ طور پر کون سی خفیہ معلومات فراہم کرنے یا روسی انٹیلی جنس کی کس نوعیت کی معاونت کا الزام ہے۔

ماخذ: بی بی سی، جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں