گجرات: تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
گجرات پولیس کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔
پولیس کی فوری کارروائی
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ڈاکٹر ممتاز میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مہر اختشام عارف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔
گجرات میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل کا ملزم زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت
گرفتار ملزم کی شناخت شیر علی ولد عمران آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
