اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش، نومولود کا نام بھی بتادیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار نے اہلیہ شانزے لودھی کے ہمراہ یہ خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے نومولود کا نام بھی بتادیا۔

latest urdu news

اداکار عمر شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو زندگی کی اس نئی خوشی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اہلیہ شانزے لودھی اور نومولود بیٹے کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

عمر شہزاد نے اپنے بیٹے کا نام اسماعیل رکھا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عمر شہزاد نے بیٹے کی تصاویر بھی شیئر کردیں

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی اہلیہ شانزے لودھی اور نومولود بیٹا بھی موجود ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر مداحوں نے جوڑے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی بھیجے۔

سوشل میڈیا صارفین نے عمر شہزاد اور شانزے لودھی کو والدین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ننھے مہمان کی صحت اور خوشیوں کے لیے دعائیں کیں۔

اب ہر رشتے کے لیے محبت خریدنی پڑتی ہے: بشریٰ انصاری

عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کب ہوئی؟

واضح رہے کہ اداکار عمر شہزاد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے فروری 2025 میں شادی کی تھی۔

اس سے قبل ان کے نکاح کی تقریب مکہ مکرمہ میں مسجد نبوی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے باعث بھی خاصی توجہ حاصل کرچکی تھی۔

اب شادی کے بعد جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش نے ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بیٹے اسماعیل کی آمد پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii)

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں