کھاریاں میں سکول وین اور ہیوی ٹرک میں تصادم، 7 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں میں یوٹرن لیتے ہوئے سکول وین سوزوکی بولان 22 ویلر ہیوی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں وین کا ڈرائیور اور 7 طالب علم زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کردیا۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سکول وین یوٹرن لے رہی تھی کہ اسی دوران وہ ایک 22 ویلر ہیوی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں کون کون شامل ہے؟

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ ڈرائیور زمرود عالم، 6 سالہ عیسیٰ اصغر، 12 سالہ ارحم عدنان، 7 سالہ احسان اصغر، 13 سالہ محمد اسماعیل، 15 سالہ رابعہ محمود، 9 سالہ وانیہ کفیل اور 10 سالہ عناء رضوان شامل ہیں۔

گجرات میں دو مزدا ٹرکوں میں تصادم، ایک ڈرائیور جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا، تاہم فراہم کردہ اطلاعات میں ان کی حالت اور حادثے کی مزید وجوہات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں