پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھارت میں شیڈول مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شرکت کے حوالے سے ایشین ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔

latest urdu news

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہونے والے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے حوالے سے ٹورنامنٹ کی میزبانی یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق درخواست کا مقصد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانا ہے۔

پاکستان عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے پرعزم

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ان کے مطابق پاکستان بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ کے رکن ممالک کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے اصول پر قائم ہے اور چاہتا ہے کہ قومی ٹیم کی شرکت ایسے ماحول میں ہو جہاں کھلاڑی اور آفیشلز اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھ سکیں۔

قومی ہاکی ٹیم کی فٹنس جانچنے کے لیے جدید جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف

پی ایچ ایف صدر نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی بلا تعطل اور مکمل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے غیر جانب دار مقام کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی

بھارت میں شیڈول مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے علاوہ میزبان بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت کے شہروں جالندھر اور موہالی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے غیر جانب دار مقام کی درخواست پر اب ایشین ہاکی فیڈریشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter