واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر کیے گئے مبینہ حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ناقابل قبول ہے اور امریکا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز چار مرتبہ جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جن میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے، تاہم اس واقعے نے انہیں سخت تشویش میں مبتلا کیا۔
امریکی صدر نے ممکنہ جوابی کارروائی کے بارے میں سوال پر مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر سب کو خود معلوم ہو جائے گا کہ امریکا کیا قدم اٹھاتا ہے۔
آبنائے ہرمز پر فیس کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، قطری وزیراعظم
ٹرمپ کے اس بیان کو ایران کے خلاف ممکنہ امریکی ردعمل کا واضح اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
