اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں وزیراعظم آفس کے انتظامی اخراجات کے لیے اضافی فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت بجٹ میں قابلِ ذکر اضافہ متوقع ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے لیے مختص رقم میں 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم آفس کا مجموعی بجٹ 89 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد ہو جائے گا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جاری مالی سال کے دوران وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے لیے 85 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی، جبکہ نئے مالی سال میں انتظامی ضروریات اور دفتری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید وسائل فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سولر پینلز پر ٹیکس برقرار، سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد
حتمی منظوری کے بعد یہ رقم آئندہ مالی سال کے وفاقی اخراجات کا حصہ بنے گی۔
