رحیم یار خان ایئرپورٹ کی بحالی جلد ممکن: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینیئر نائب صدر چوہدری اظہر وڑائچ، مسلم لیگ (ن) وہاڑی و بورے والا کے صدر چوہدری صدیق یوسف، عظیم نیازی اور محمد عمران شریک ہوئے۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے بند پڑے رحیم یار خان ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ آصف سے بات کی گئی ہے، اور امید ہے کہ اسے جلد بحال کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایئرپورٹ کی بحالی سے نہ صرف علاقائی سفری سہولت بہتر ہوگی بلکہ رحیم یار خان فری زون اور انڈسٹریل اسٹیٹ تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

گجرات تاجر برادری کی چوہدری شافع حسین سے ملاقات، کاروباری مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت اور درخواست پر گجرات کے عوام کے لیے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس سہولت کے ذریعے ہنگامی حالات میں مریضوں کو فوری طور پر گجرات سے ملک کے دیگر شہروں میں منتقل کیا جا سکے گا، جس سے طبی ایمرجنسی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter