ٹرمپ کا ایران کے خلاف نئی جنگ سے انکار، سفارتی راستے کو ترجیح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی نئی فوجی مہم کے آغاز کے خواہاں نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک ایران امریکی فوجیوں یا مفادات پر براہِ راست حملہ نہیں کرتا، امریکا جنگی کارروائی سے گریز کرے گا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے سفارتی کوششوں کو ترجیح دے رہی ہے اور تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی رابطوں کو بہتر راستہ سمجھتی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان حالیہ دنوں میں سخت نوعیت کی بات چیت ہوئی۔ دعوے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں نیتن یاہو کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکی دی۔

آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان، ٹرمپ نے ناکہ بندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کی امریکا میں موجودگی اور خاندان کے مالی اثاثوں سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سارا نیتن یاہو سے رابطہ کرکے اپنے شوہر کو مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنے کا پیغام دیا۔

اسرائیلی کاروباری شخصیت کے مطابق ان پیش رفتوں کے بعد سارا نیتن یاہو نے وزیرِ اعظم پر دباؤ بڑھایا، جس کے نتیجے میں بنیامین نیتن یاہو نے بعد ازاں صدر ٹرمپ سے دوبارہ رابطہ کیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter