فیصل قریشی کی نئی ویڈیو نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف اداکار فیصل قریشی کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جس میں وہ جذباتی اور پریشان کیفیت میں نظر آئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی اپنے قریبی دوست اور اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ کینیڈا کے نجی دورے پر روانہ ہونے والے تھے، تاہم انہوں نے آخری لمحات میں اس سفر سے معذرت کر لی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں فیصل قریشی نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض ذاتی وجوہات اور گھر سے متعلق اہم ذمہ داری کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا، جس کے لیے وہ کافی پرجوش تھے۔

ویڈیو کے دوران ان کے سنجیدہ اور جذباتی انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کی، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ کئی مداحوں نے ان کی کیفیت کو ذہنی دباؤ سے تعبیر کیا جبکہ بعض نے ان کی ذاتی اور خاندانی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستانی ڈرامے دنیا میں مقبول، لیکن مقامی سطح پر مشکلات: فیصل قریشی

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکار کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آئیں گے۔

فیصل قریشی کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم مجموعی طور پر لوگ ان کی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter