ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے لیے کسی ڈیڈ لائن کی تردید کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی یا مذاکرات کے حوالے سے زیرِ گردش مخصوص وقت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ تو کسی قسم کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اور نہ ہی تین سے پانچ دن کی مہلت سے متعلق اطلاعات میں کوئی حقیقت ہے۔

latest urdu news

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سامنے آنے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ وہ امریکا میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات کی وجہ سے اس تنازع کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور فیصلے حالات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

قالیباف کی شرط: بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو جنگ بندی بے معنی ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی ایران پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جو ممکنہ طور پر صورتحال میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران بمباری کے مقابلے میں ناکہ بندی سے زیادہ پریشان ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کی درخواست پر ایران پر حملوں کو روکنے اور جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، تاہم امریکی افواج کو آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایت برقرار رکھی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter