اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر سخت پابندی، خلاف ورزی توہینِ عدالت ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: Islamabad High Court نے وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف اہم حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اب شہر کی حدود میں ایک درخت بھی کاٹا گیا تو اسے توہینِ عدالت تصور کیا جائے گا۔

latest urdu news

کیس کی سماعت Justice Khadim Hussain Soomro نے کی، جنہوں نے Capital Development Authority کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل دلائل اور مستند ماحولیاتی ماہرین کو پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں توہین عدالت میں کسی کو سزا نہیں دی، تاہم اگر اب کسی سی ڈی اے افسر نے درختوں کی کٹائی میں ملوث ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے F-9 Park میں ہزاروں پیپر ملبری درختوں کی کٹائی کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بغیر مستند تحقیق کے ایسے اقدامات قابلِ قبول نہیں۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ آیا اس حوالے سے مستند سائنسی تحقیق کی گئی تھی یا نہیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سیاح لٹ گیا، پولیس نے سائیکل بازیاب کر لی

جسٹس سومرو نے ریمارکس دیے کہ قدرتی نظام (لا آف نیچر) اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ بغیر ٹھوس شواہد کے کسی درخت کو نقصان دہ قرار دے کر ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ایک اہم سرکاری ادارہ بغیر مکمل تحقیق کے اس نوعیت کی کارروائی کر رہا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک کسی بھی درخت کو نہیں کاٹا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter