نسیم شاہ پر پابندی ہونی چاہیے، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے Naseem Shah کے خلاف تادیبی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر کچھ عرصے کے لیے پابندی عائد کی جانی چاہیے تاکہ دیگر کھلاڑی بھی سبق حاصل کریں۔

latest urdu news

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے اور کھیل کو سیاست سے دور رکھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگر غلطی ہوئی تھی تو سادہ معافی کافی تھی، مگر معاملے کو سنبھالنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنایا گیا۔

متنازع ٹوئٹ پر نسیم شاہ کی معذرت

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی کا فیصلہ پی سی بی کا اختیار ہے، تاہم ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے وقتی پابندی ضروری ہے تاکہ دیگر کھلاڑی آئندہ محتاط رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter