انٹرنیشنل کرکٹ کونسل International Cricket Council نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز Sahibzada Farhan کو فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 6 اننگز میں مجموعی طور پر 383 رنز اسکور کیے، جن میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ان کی مسلسل بہترین بیٹنگ نے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین Mohsin Naqvi نے اس کامیابی پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کرکٹ کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑی کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز کا نتیجہ ہے۔
صاحبزادہ فرحان کا بیان: اوپنرز ناکام ہوں تو بھی نیچے اسکور ہونا چاہیے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صاحبزادہ فرحان مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے Will Jacks اور امریکا کے Shadley van Schalkwyk بھی نامزد تھے۔
