لاہور: شہر کے علاقے باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب ایک رہائشی مکان کی چھت اچانک گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
شانگلہ میں افسوسناک سانحہ، مکان کی چھت گرنے سے 6 کمسن بہن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبہ مکمل طور پر ہٹانے کے بعد حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ مقامی شہری بھی امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کرتے رہے۔
