قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کرکٹر کے مبینہ واٹس ایپ پیغامات عوام کے سامنے لے آ کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔
عماد وسیم نے 16 فروری کو سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے ماضی، بچوں اور نئی شادی کے حوالے سے تفصیلی پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ پہلے رشتے کو بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے، اور اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں ہوئیں۔
تاہم، ثانیہ اشفاق نے کرکٹر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کے مطابق دسمبر 2023 میں عماد وسیم نے لاہور میں ان کے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا۔ ثانیہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قاتل ہیں، دھوکہ دیا، اور ان کے پاس ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی بھی دھوکے باز اور قاتل کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
عماد وسیم کی دوسری شادی پر سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
ثانیہ نے واٹس ایپ چیٹس کے متعدد اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن کے مطابق جولائی 2025 میں ہونے والی گفتگو میں بے وفائی اور اسقاط حمل جیسے الزامات بھی سامنے آئے۔ مبینہ پیغامات میں عماد وسیم نے خبردار کیا کہ اگر ثانیہ یا ان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ثانیہ نے کیپشن میں لکھا کہ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ بچوں سے رابطے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، حالانکہ وہ حاملہ ہونے کے دوران بھی رابطے میں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس وہ چاہتے تھے کہ عماد اپنے ہونے والے بیٹے سے ملاقات کریں، وہاں موجود رہیں اور محبت دکھائیں، لیکن عماد وسیم نے ان کی فکر اور حمایت کے بجائے دھمکی دی۔
یہ پیش رفت عوام اور مداحوں کے درمیان کرکٹر کی ذاتی زندگی پر سوالات کو بڑھا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا رہی ہے۔
