اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کی علامت ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امریکہ سے مدد طلب کرنا اس کی عسکری اور سیاسی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے

latest urdu news

۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے امریکی دوست اب کھلے عام منظر پر آ چکے ہیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اسرائیل اس جنگ میں تنہا پڑ چکا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ اپنی جرأت اور استقلال سے یہ واضح کیا ہے کہ وہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں اور اپنی وحدت اور مزاحمت کو برقرار رکھیں۔

بیان میں اسرائیل کی حالیہ درخواستوں اور امریکی مداخلت کو ایران کے خلاف بننے والے عالمی اتحاد کی کوشش قرار دیتے ہوئے، آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یہ تمام کوششیں ایران کے عزم اور حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیلی شہروں پر ایک بار پھر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جن میں سجیل ٹو میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔ ان حملوں کے بعد خود اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ یہ موجودہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہی ہے، جب کہ خطے میں دیگر طاقتیں بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter