شدید گرمی کی لہر: گجرات سمیت پنجاب اور کراچی میں موسم کا پارہ چڑھ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید کے دوسرے روز سورج قہر برسانے لگا ہے، جہاں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خشک موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جس سے شہری بے حد پریشان نظر آ رہے ہیں۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز تک پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پانی زیادہ پئیں اور گرمی سے بچاؤ کے دیگر ضروری اقدامات کریں۔

ملک بھر میں موسم کا حال بھی کچھ مختلف نہیں، آئندہ چند روز میں وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5سے7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ اضافہ4 سے6 ڈگری ہو سکتا ہے، گزشتہ روز سبی میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود گرمی کا زور کم نہیں ہو سکا، محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی، تاہم آج شہر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کے ساتھ مرطوب موسم نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter