کراچی: شادی کی خوشیاں لڑائی میں بدل گئیں، دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس اہلکار بھی زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ایک شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن کے رشتہ دار آپس میں الجھ پڑے۔ معمولی تلخ کلامی نے شدت اختیار کی اور مہمانوں نے ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیے، حتیٰ کہ کرسیاں بھی چل گئیں۔

latest urdu news

لڑائی کی ویڈیو منظرِ عام پر

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے خاندانوں کے درمیان پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ فوٹیج میں افراد کو ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

پولیس پر بھی حملہ، اہلکار زخمی

صورتحال بگڑنے پر شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، تاہم مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا۔ جھگڑے میں ایک کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہو گیا۔

گرفتاریاں اور مقدمہ درج

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد — یونس مسیح، ہیری اور ہیری ولد وکٹر — کو گرفتار کر لیا، جبکہ 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter