تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ میری ترجیح ہے ، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ان کا مقصد تھیٹر سے غیر مناسب مواد کا خاتمہ اور اسے ایک مثبت و خاندانی تفریح کا ذریعہ بنانا ہے، اس مشن میں کسی قسم کی دھمکیوں یا دباؤ کی پروا نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تھیٹر کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں خاندان بھر اعتماد کے ساتھ ڈرامے دیکھنے آئیں۔ اسی لیے تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو بہتری کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تمام فریقین نے تھیٹر کو مہذب اور خاندانی تفریح بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی، تاہم جن افراد یا اداروں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا اور جلد ہی تھیٹر کے لیے نئی پالیسی متعارف کروائی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام بھی چاہتے ہیں کہ تھیٹر ایک معیاری اور خاندانی تفریحی پلیٹ فارم بنے اور حکومت کے اقدامات پر ملنے والا عوامی ردعمل بہت مثبت اور حوصلہ افزا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی حمایت سے مشکل مگر درست فیصلے کیے اور وزیراعظم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر دن کو عوام کی امانت سمجھ کر کام کرتے ہیں اور ان کا کیا گیا وعدہ بجلی بلوں میں ریلیف آج عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter