273
لاہور،عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں3 ماہ کی نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔
صدرپاکستان آصف علی زرداری نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزائیں3 ماہ تک کم کرنے کی منظوری دے دی۔
جیل حکام کے مطابق حکومت کے اس فیصلے کے تحت پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 1606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی ملے گی جبکہ دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر یہ معافی لاگو نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی ملنے سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو بڑی خوشی ہوتی ہے،خاص طور پر وہ قیدی جنہیں رہائی ملتی ہے، وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کا موقع پاتے ہیں، جو ان کے لیے سب سے بڑی مسرت ہوتی ہے۔
