ایران سے معاہدہ قریب، مگر کمزور ڈیل قبول نہیں کریں گے: امریکی صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد متوقع ہے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی جلد بازی میں ناقص یا کمزور ڈیل پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک مضبوط اور بہتر معاہدہ چاہتا ہے جو عالمی سطح پر قابلِ قبول ہو۔

latest urdu news

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ معاہدہ طے پانے تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ براک اوباما کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے سے زیادہ بہتر ہوگا اور دنیا اس پر فخر کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

ایران کا سخت ردعمل: امریکا پر سفارتی عمل میں عدم سنجیدگی اور جارحیت کے الزامات

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے کسی دباؤ میں ہے، اور کہا کہ واشنگٹن اپنی شرائط پر بات چیت کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے اندرونی سیاست پر بھی بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ امریکی فوج اور انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم تر ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بڑے پیمانے پر کامیاب ہو رہا ہے، جبکہ "فیک نیوز” اس کے برعکس تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter