102
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے بھی اپنا موقف واضح کیا ہے۔ انہوں نے حزب اللہ اور دیگر گروپوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو کسی بھی مہم جوئی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نواف سلام نے مزید کہا کہ لبنان کی قومی سلامتی اور اتحاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملک کے تمام ادارے اور عوام کسی بیرونی تنازعے میں ملوث نہیں ہوں گے۔
ان کے اس بیان سے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود لبنان کے موقف کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ کسی جنگی صورتحال میں براہ راست حصہ لینے سے گریز کرے گا اور ملکی استحکام کو اولین ترجیح دے گا۔
