وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے اہم سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

latest urdu news

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو جائیں گے، جہاں ان کا تین روزہ قیام ہوگا۔ اس کے بعد وہ براہ راست ایران روانہ ہوں گے۔

صدر پیوٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دیں گے۔

یہ اجلاس آئندہ سال ستمبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونا طے ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

روس کے بعد ایران کا دورہ

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران جائیں گے، جہاں وہ 3 دسمبر سے تہران میں شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دونوں دوروں کا باضابطہ شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

ماخذ: روزنامہ جنگ، دی نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں