فرانس کا دوہرا معیار شرمناک، انسانی حقوق پر لیکچر دینے سے باز رہنا چاہئے، عباس عراقچی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے دنیا کو لیکچر دینے سے باز رہنا چاہیے۔

latest urdu news

عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کا دوہرا معیار واضح اور شرمناک ہے، غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں اور ایران کے خلاف جارحیت کی فرانس نے حمایت کی، اس حمایت نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون پر بات کرنے کا فرانس کا اخلاقی جواز ختم کر دیا ہے۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنے شہداء کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ عظیم شہداء کا خون بہانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے عباس عراقچی ن کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ اگر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی کا ٹرمپ کو جواب، ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، 20 فیصد ٹول بہت زیادہ ہے

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک بات چیت کا امکان نہیں ہے۔آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ حتمی مراحل میں ہے. تاہم اس معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھولا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter