9
ریاض،سعودی حکومت نے حج سیزن کے پیش نظر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندیاں عمرہ، کاروباری، اور فیملی ویزوں پر لاگو کی گئی ہیں، جن کے جون کے وسط میں ختم ہونے کی توقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے رکھنے والے افراد 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔
جن ممالک پر یہ پابندیاں لاگو کی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
مزید برآں، سعودی حکام نے پاکستانی حکام کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور پاکستانی عمرہ زائرین کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد قیام کرنے والوں کو 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔