7
ابوظبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث3 افراد کو سزائے موت سنادی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ تینوں افراد کا تعلق ازبکستان سے ہے، جبکہ چوتھے ملزم کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے، سزا مکمل ہونے کے بعد چوتھے مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نومبر میں اسرائیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو قتل کر دیا گیا تھا، کوگان یورپی ملک مالدووا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ پر تازہ حملے کیے، جن کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج جنوبی رفح سمیت غزہ میں اپنی زمینی کارروائیاں تیز کر رہی ہے۔