قوم نے 24 نومبر کو انقلابیوں اور فسادیوں کو مسترد کر دیا، نصیر عباس سدھو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی دم توڑتی ہوئی سیاست پر خود کش حملہ کیا ہے، قوم نے 24 نومبر کوانقلابیوں اور فسادیوں کو مسترد کر دیا۔

گجرات کے حلقہ این اے 65 سے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھو کا کہنا ہے کہ علاقہ کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ حلقہ میں بلا تفریق کروڑوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ ڈو اینڈ ڈائی کی کال دینے والوں نے اپنی دم توڑتی ہوئی سیاست پر خود کش حملہ کیا ہے، قوم نے 24 نومبر کو انقلابیوں اور فسادیوں کو مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر اپنے مفاد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا قومی جان چکی ہے ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اس پارٹی کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

نصیرعباس سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی ملکوں کے سربراہان پاکستان میں سرمایہ کاری کی غرض سے آتے ہیں تو تحریک انصاف کی قیادت دھرنوں کی کال دے دیتی ہے۔

پاکستان کی قیادت اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی معیشت بھی ٹیک آف کرے گی۔

چوہدری نصیر عباس نے حلقہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے بڑے اکٹھ اور اعتماد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

latest breaking news in urdu