ہفتہ, 15 مارچ , 2025

تھانہ دولت نگر میں مختلف وارداتیں، مقدمات درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولت نگر کے گاؤں مکیانہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم بابر لیاقت نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اقراء کو پیر میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

دولت نگر کے گاؤں مکیانہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم بابر لیاقت نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اقراء کو پیر میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس تھانہ دولت نگر نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

latest urdu news

بوکن موڑ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چاکانوالی کے رہائشی محمد مسعود سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ دولت نگر نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

دولت نگر کے گاؤں چھوکر خورد میں نامعلوم چور اخلاق احمد کے ڈیرے سے ایک گائے، چھ بکریاں، اور پانچ مرغے چوری کرکے لے گئے۔ چوری شدہ مال کی مالیت 1 لاکھ 55 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس تھانہ دولت نگر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter