لاہور قلندرز نے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ فرنچائز کے مالک ثمین رانا نے ان کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے اسے قلندرز فیملی میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے۔

latest urdu news

شان ٹیٹ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے

لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کے مطابق شان ٹیٹ آئندہ پی ایس ایل میں ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شان ٹیٹ اس سے قبل گلوبل سپر لیگ کے دوران بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پی ایس ایل کے علاوہ بھی ٹیم کے فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے، جس سے فرنچائز کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

شان ٹیٹ کا لاہور قلندرز سے وابستگی پر اظہارِ مسرت

اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے کہا کہ وہ اگلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گلوبل سپر لیگ کے دوران گیانا میں لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور فرنچائز کے ساتھ ان کی اچھی ہم آہنگی ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز سے واقف ہیں۔

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز باہر، حیدرآباد کنگز مین شاندار فتح کے ساتھ پلے آف میں

شان ٹیٹ نے بتایا کہ وہ ثمین رانا کے ساتھ مل کر فرنچائز کے معاملات بھی دیکھ چکے ہیں، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوا۔

پاکستانی کرکٹ اور کھلاڑیوں سے واقفیت

نئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کے بارے میں اچھی معلومات ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور قلندرز کے بارے میں مثبت باتیں سنتے رہے ہیں۔

شان ٹیٹ کے مطابق لاہور قلندرز کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے اور وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں کہ انہیں پی ایس ایل میں اس فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں