سیئٹل: فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے اہم میچ میں امریکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ امریکی ٹیم نے ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو میچز جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔
میچ کے دوران امریکا نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور 63 فیصد گیند پر قبضہ رکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم پر دباؤ بڑھایا۔ جارحانہ حکمتِ عملی کے نتیجے میں امریکی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے حریف گول پر متعدد حملے کیے۔
میچ کا پہلا گول 11ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس کی غلطی کے باعث گیند خود ہی ان کے جال میں چلی گئی، جس سے امریکا کو برتری حاصل ہو گئی۔
پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ایلکس فری مین نے ایک شاندار موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا اور ٹیم کی برتری کو 0-2 تک پہنچا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے جنوبی کوریا کو اکھاڑ پچھاڑا، ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوششیں ضرور کیں، تاہم کوئی بھی ٹیم دفاعی لائن عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔
اس فتح کے ساتھ امریکا نے گروپ ڈی میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 پوائنٹس حاصل کر لیے اور گروپ میں سرفہرست آ کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
