کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے، یاسر سلطان باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاسگو: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل مرحلے کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا، جبکہ دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

latest urdu news

کوالیفائنگ مرحلے میں ہر کھلاڑی کو تین تھرو کا موقع ملا، تاہم کوئی بھی ایتھلیٹ مقررہ 84 میٹر کا براہِ راست کوالیفائنگ معیار حاصل نہ کر سکا۔ اس کے بعد بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سرفہرست 12 کھلاڑیوں کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔

ارشد ندیم نے اپنی بہترین تھرو 78.63 میٹر پھینکی، جس کی بدولت وہ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن پر رہتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان نے 74.36 میٹر کی بہترین تھرو کی، تاہم وہ 14ویں نمبر پر رہے اور ٹاپ 12 میں شامل نہ ہونے کے باعث فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پُرعزم، تیاری مکمل

دیگر نمایاں کوالیفائرز میں بہاماس کے کیشون (78.60 میٹر)، بھارت کے روہت یادیو (78.37 میٹر) اور یش ویر سنگھ (78.36 میٹر) شامل ہیں، جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ نے 78.26 میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی نے 75.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter