پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ ،سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد کے قریب دیوان روڈ پر واقعہ سٹیل مل میں افسوناک حادثہ پیش آیا۔

اسٹیل مل کی بھٹی میں انتہائی درجہ حرارت پر پگھلایا جانے والا لوہا بوائلر کے عدم توازن کی وجہ سے مزدوروں پر گر گیا، حادثے میں4 مزدور جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وکیل،ندیم ،عاطف اور صدام شامل ہیں۔

حادثے میں جھلسنے والے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter