وزیرستان : 3 سرکاری ملازمین کو اغوا کر لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغواءکر لیا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں مغوی ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

latest urdu news

مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

دوسری جانب قصور میں کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ کوٹ رادھاکشن روڈ پر پیش آیا جہاں پیپر مل کے باہر لوڈر کیساتھ کنٹینر اتارا جار رہا تھا کہ لفٹر سے کنٹینر نیچے گرگیا، سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل اور کار کنٹینر کے نیچے آگئے۔

افسوناک حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر مر گئےجبکہ1 کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter