نجی اسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت ، زندہ نومولود مردہ کہہ کر والدین کے حوالے کردی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

حیدرآباد،نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ہلاکت پر 2لیڈی ڈاکٹرز اور اسپتال ایڈمنسٹریٹر کےخلاف قتل بالسبب مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نومولود بچی کی ہلاکت کا واقعہ حیدرآباد کے نجی اسپتال میں پیش آیا۔

بچی کے والد نے یہ بتایا گیا کہ 28 اکتوبرکو بچی پیدا ہوئی اور 2دن کے بعد 30 اکتوبرکو ڈاکٹر کی جانب سے کپڑے میں لپیٹ کربچی کےانتقال کی خبردی گئی ۔

بچی کے والد نے بتایا کہ گھر آکر دیکھا تو نومولود زندہ تھی اور اسکے ہاتھ ہل رہے تھے، جس کے بعد بچی کوسول اسپتال لے جایا گیا لیکن 31 اکتوبر کو شام میں بچی انتقال کرگئی۔

پولیس کی جانب سے بچی کی ہلاکت پر 2 لیڈی ڈاکٹرز اور اسپتال ایڈمنسٹریٹر کےخلاف قتل بالسبب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

والد کے مطابق پولیس نے انہیںیہ بتایا کہ نامزد ملزمان کی جانب سےعدالت سے ضمانت کرالی گئی ہے اور عدالت نے ملزمان کو پولیس سےتعاون اور 11 نومبر کودوبارہ پیش ہونےکا حکم جاری کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter