242
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 28 جولائی کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لاہو رہائی کورٹ بھیجے گئے 3 ریسرچرز کو واپس بلالیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 3 ریسچرز کو لاہور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا تھا، جو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے تینوں ریسچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بُلا لیا گیا ۔
ریسچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال ، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، یہ ریسرچرز جسٹس سید منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا تھا۔
