201
جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن دارفانی سے کوچ کر گئے۔
جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے، اعجا زالحسن نے 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج خدمات انجام دیں۔
وہ جواد حسن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، فواد حسن ڈائیریکٹر منسٹری آف کامرس کے والد اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ کی نماز جنازہ اتوار 11 بجے ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کر دی گئی ۔
