جموں کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکو تقریباََ 77 برس ہوچکے ہیں ۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا گیا کہ بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی قوانین کی آڑ لیکر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میںیہ کہا کہ بھارت کویہ جان لینا چاہیے کہ وہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے اور یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور فریقین کو مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
