بشریٰ بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کرلیا کریں ، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سابق وفاقی وزیر اوررہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی جب بھی بات کریں ٹیم سے مشورہ کیا کریں تو بہتر ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ اقتدار بچانے پر ہے،ان لوگوں کو پاکستان کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذاکرات سنجیدہ لوگوں سے کریں گے تو کامیاب ہوں گے، ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں کو بھی احساس ہے کہ ملک اس طرح نہیں چلتا، محسن نقوی سے مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کے سیاسی اورعدالتی نظام کو تباہ کردیا، حکومت عوام سے خوفزدہ ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے اعلان سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہرموقع پر عمران خان کو سپورٹ کیا، سابق وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter